نئی دہلی/17اگست(ایجنسی) افغانستان کے سابق صدر حامد کر زئی نئی دہلی پہنچ چکے ہیں وہ اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسوم کیلئے ہندستان آئے ہیں۔بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ اے ایچ محمود علی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بنگلہ دیش ہندوستان کے سابق وزیراعظم کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتی
ہے۔
اٹل بہاری واجپئی حکمراں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے قدآور لیڈر تھے جن کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو انتقال ہوگیا تھا۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنس (ایمس) نے جمعرات کی شام کو ان کے انتقال کا اعلان کیا جہاں وہ زیر علاج تھے۔