: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن، 16 جنوری (یو این آئی) سابق امریکی صدر اور 2024 میں ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیووا میں اپنے حامیوں سے عزم ظاہر کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ جرائم کو روکنے کے لیے پولیس افسران کو بااختیار بنانے کے مقصد سے شہروں کی تعمیر نو اور انہیں محفوظ بنائے گی جس سے پولیس افسران کو جرائم سے
لڑنے کے قابل ہونے کے لیے استثنیٰ حاصل ہوگی مسٹر ٹرمپ نے پیر کی رات آئیووا کاکس ووٹ جیتنے کے بعد کہا’’ہم اپنے شہروں کی تعمیر نو کرنے جا رہے ہیں، ہم انہیں محفوظ بنانے جا رہے ہیں، اور ہم اپنے پولیس افسران کو چھوٹ دینے جارہے ہیں تاکہ جب بھی وہ کچھ کریں گے ، ان پر مقدمہ نہ ہو، اور ہم اپنے شہروں میں جرائم کا خاتمہ کر سکیں۔