: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کانکیر (چھتیس گڑھ) 2 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چور لٹیروں کی بدعنوانی کو روکنے اوران کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے لوگوں نے انہیں اقتدار میں بٹھایا ہے اور وہ یہ کام پوری طاقت سے کر رہے
ہیں کوئی کچھ بھی کرلے، لیکن وہ اس کام کو کبھی روکنے والے نہیں ہیں مسٹر مودی نے آج یہاں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ ہو یا کوئی اور ریاست، کہیں بھی جس نے لوگوں کو لوٹا ہے انہیں سب کچھ واپس کرنا ہوگا۔