: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،28نومبر(یواین آئی)حکومت نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہاکہ ویب سائٹ پر فحش مواد کی نمائش اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔
خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی نے وقفہ صفر کے دوران یہ موضوع اٹھائے جانے پر کہاکہ ان سے جوشکایت کی جائیگی اس پر کارروائی ہوگی ۔اس سلسلہ میں قانون
بھی بن گیاہے ۔انھوں نے کہا کہ 377ویب سائٹ سے فحش مواد ہٹا دیے گئے ہیں اور 55کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔چیئرمین ایم وینکیانائیڈو نے کہاکہ اس مسئلہ پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ۔
اس سے قبل اے آئی اے ڈی ایم کے کی وجیلا ستیہ ناتھن نے اس مسئلہ کواٹھایاتھا اور تمل ناڈو کے کئی واقعات کا ذکر کیا اور اسے تکلیف دہ قراردیا۔