the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،2ستمبر(ایجنسی) ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان پیر کو کاکپِٹ لوٹے اور انہوں نے فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوآ کے ساتھ جنگی طیارہ مگ۔21 سے اڑان بھری۔ فروری میں جموں و کشمیرمیں سی آر پی ایف کے قافلہ پر خودکش دہشت گردانہ حملے کے بعد بالاکوٹ واقع دہشت گردی کے ٹھکانوں پر   27فروری کو فضائیہ نے کاروائی کی تھی۔ ہندوستان کی اس کاروائی پر پاکستان نے جوابی کاروائی کی تھی۔ ابھینندن نے پاکستان کے ایف۔16طیارے کو مار گرایا تھا ، لیکن ان کا طیارہ بھی حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور وہ پاکستانی حدود میں پہنچ گئے تھے۔ انھیں پاکستان نےحراست میں لے لیا تھا۔ تاہم ہندوستان کی جانب سے چوطرفہ دباؤ کے بعد پاکستان کو جلدی ہی ابھینندن کو جلد ہی رہا کرنا پڑا تھا۔

وطن واپسی



کے بعد ونگ کمانڈر گذشتہ کئی ماہ سے مگ نہیں اڑا رہے تھے اور آج فضائیہ کے سربراہ دھنوآ کے ساتھ انہوں نے پرواز کیا۔ ابھینندن کو یومِ آزادی کے موقع پر ’ویر چکر‘ سے نوازا گیا تھا۔

پاکستان سے لوٹنے کے بعد ونگ کمانڈر کے دوبارہ طیارہ اڑانے کے سلسلے میں تمام خدشات ظاہر کیے گئے تھے۔ اس وقت فضائیہ کے سربراہ نے واضح کیا تھا کہ طبی فٹنس کے بعد ہی ابھینندن کے دوبارہ طیارہ اڑانے کے سلسلےمیں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

بنگلور میں واقع فضائیہ کے انسٹی ٹیوٹ آف ایئرواسپیس میڈیسن کی جانب سے ونگ کمانڈر کو گذشتہ ماہ دوبارہ طیارہ اڑانے کی اجازت دی گئی تھی۔ ابھینندن کو دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت دینے سے قبل ان کی مکمل طبی جانچ کی گئی تھی اور وہ اس میں فٹ پائے گئے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.