نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مرکزی حکومت دہشت گردی کے خلاف جو بھی قدم اٹھائے گی پارٹی اس کی مکمل حمایت کرے گی پارٹی کی چیف ترجمان پرینکا لکڑ نے پیر کو کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جو بھی قدم اٹھاتی ہے عام آدمی پارٹی
ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑی رہے گی اب دنیا کے تمام ممالک کو بتانا ضروری ہو گیا
ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کیسے پہنچتی ہے اور دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے
ندوستانی عوام کو اس دہشت گردی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے اور بے گناہ لوگ جان سے ہاتھ دھو
رہے ہیں۔