: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،28 نومبر (ذرائع) شردھا والکر کے قتل کے ملزم آفتاب پونا والا کو لے جانے والی پولیس وین پر حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حملہ روہنی میں ایف ایس ایل کے باہر ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے تلوار سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع
ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم آفتاب محفوظ ہے۔ پولیس نے آفتاب کی جیل وین پر حملہ کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ ہندو سینا سے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولی گراف ٹیسٹ کے بعد پولس وین پونا والا کو مغربی دہلی کی روہنی میں فرانسک سائنس لیبارٹری سے واپس جیل لے جا رہی تھی۔