: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/25اکتوبر(ایجنسی) آدھار کو مختلف خدمات کے لئے لازمی قرار دینے کے سرکاری فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پیر کے روز داخل تمام عرضیوں کی سماعت کرے گی۔ آدھار معاملہ پر مختلف عرضیوں اور ان کے جوابات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا ، جسٹس
اے ایم کھانولکر اور ڈی وائی چندرچوڑ پر مشتمل ایک سہ رکنی بنچ نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کو مرکز سے ضروری ہدایات حاصل کرنی ہوں گی اور اس طرح معاملے کی سماعت پیر کو ہوگی۔ مرکزی حکومت نے آج عدالت عظمی سے کہا کہ وہ ان لوگوں کے لئے جن کے پاس آدھار کارڈ نہیں ، اسے بنوانے کی حتمی تاریخ 31 مارچ تک بڑھاسکتی ہے ۔