: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی ، 19 اگست (یو این آئی) راجستھان کے کوٹا بوندی میں 1,507 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نیا ہوائی اڈہ بنایا جائے گا وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کو ہوئی میٹنگ میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے اس سے متعلق ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی تجویز کو منظوری دی طلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے میٹنگ کے بعد یہاں میڈیا کو
بتایا کہ کو ٹاراجستھان کا ایک بڑا صنعتی اور تعلیمی مرکز ہے، جو مہاراشٹر ، گجرات، راجستھان اور دہلی کو جوڑنے والے ایک اہم راستے پر واقع ہے۔ کوٹا شہر میں موجودہ ہوائی اڈہ صرف چھوٹے طیاروں کے آپریشن کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس لیے بڑھتی ہوئی ضرورت کو شہر جیسے A321 کے قریب کو ٹا۔ بوندی میں ایک نیا ہوائی اڈہ بنا کر پورا کیا جائے گا، جہاں طیارے بھی اتر سکیں گے۔