: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 11 جنوری (یواین آئی) فوج نے آج غلطی سے مشرقی لداخ کے چوشول مولڈو میں سرحد میں داخل ہونے والے ایک چینی فوجی کو چینی حکام کے حوالے کردیا ہے اس فوجی کو جمعہ کو چوشول سیکٹر کے گورنگ ہل علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا فوج کے ایک عہدیدار نے آج بتایا کہ "ایک چینی فوجی جسے آٹھ تاریخ کو حراست
میں لیا گیا تھا اسے آج صبح دس بجے چوشول مولڈو علاقے میں چینی حکام کے حوالے کردیا گیا۔"
چین کا یہ فوجی شاید بھٹک کر ہندوستانی حدود میں آگیاتھا۔ ہندوستانی فوج نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ چینی فوجی کو جمعہ کی صبح حراست میں لیا گیا تھا۔ اس فوجی سے کچھ سول اور فوجی دستاویزات برآمد کئے گئے تھے۔