the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) سینئر صحافی ونود دوآ کے خلاف شملہ کے کمار سین میں غداری کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور انہیں سنیچر کے روز جانچ میں شامل ہونے کے لئے سمن بھیجا گیا ہے۔
مسٹر دوآ نے اپنے فیس بک پیج پر جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ شملہ پولیس نے صبح انہیں ایک نوٹس دیا اور کل صبح دس بجے پوچھ گچھ کے لئے کمارسین تھانے طلب کیا ہے۔
انہوں نے پولیس نوٹس کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں اجے شیام کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔ کمار سین پولیس نے مسٹر دوآ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 (اے)، 268، 501، 505 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی دلی یونٹ کے ترجمان نوین کمار کی شکایت پر دلی پولیس کی جرائم برانچ نے چار جون کو لکشمی نگر تھانے میں مسٹر دوآ کے خلاف



فیک نیوز پھیلاکر باہمی ہم آہنگی خراب کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ مسٹر کمار نے ان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے دلی فسادات جیسے حساس معاملے پر سوچ سمچھ کر افوا اور غلط اطلاع پھیلانے کا کام کیا۔ اس معاملے میں دلی کی سیشن عدالت نے بدھ کو عبوری ضمانت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک مسٹر دوآ کے خلاف کوئی بھی سخت کارروائی نہ کرے۔
واضح رہے کہ دلی میں مسٹر دوآ کے خلاف ایف آئی ر درج کئے جانے کے بعد کئی سینئر اور معروف صھافیوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ ’ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا‘اور مہاراشٹر ٹیلی ویژن جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے مسٹر دوآ ی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔ گلڈ نے کہا تھا کہ مسٹر دوا پر حملہ دراصل ان کے بولنے کی آزادی پر حملہ ہے اور یہ ایک طرح سے انہیں پریشان کرنے کا طریقہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.