جموں ، 5 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے ریل کے 
ذریعے جوڑنے کا جو خواب آج سے لگ بھگ ڈیڑھ سو سال قبل مہاراجہ پرتاپ سنگھ نے دیکھا تھا، وہ اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حقیقت بننے جا 
رہا ہے ریاسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہا کہ جموں و کشمیر میں ریل پٹری بچھانے کا پہلا منصوبہ 19 ویں صدی کے آخر میں مہاراجہ پرتاپ سنگھ نے بنایا تھا، جس کے لیے برطانیہ سے انجینئر ز بھی بلائے گئے ، لیکن وقت کی سیاسی اور تکنیکی رکاوٹوں نے اس عمل کو روک دیا۔