نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئي) یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں 926 پولس اہلکاروں کو پولس میڈل سے نوازا گیا ہے، جن میں سے 215 پولس اہلکاروں کو بہادری کا میڈل، 80 اہلکاروں امتیازی کاموں کے لیے صدر جمہوریہ کا تمغہ اور 631 اہلکاروں کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ کے تمغے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
پولس اہلکاروں کے لیے میڈل کا اعلان آج
وزارت داخلہ نے کیا تھا۔
جموں وکشمیر پولس کو سب سے زیادہ 81 بہادری کےتمغے ملے ہیں، جبکہ سینٹرل ریزرو پولس فورس کو 55 اور اترپردیش پولس کو 23 ، دہلی پولس کو 16 اور مہاراشٹر پولس 14 میڈل ملے ہيں۔
جھارکھنڈ پولس 12 تمغے، آسام پولس کو پانچ، چھتیس گڑھ اور اروناچل پردیش کی پولس کو تین، تلنگانہ کو دو اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو بہادری کا ایک تمغہ ملا ہے۔