حیدرآباد17اگست(یواین آئی)تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 894نئے مثبت معاملات درج کئے گئے اور10اموات ہوئیں۔
محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق قومی اوسط 1.93کے
برخلاف ریاست میں اموات کی شرح 0.76درج کی گئی ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں 8794معائنے کئے گئے اور 421افراد کے لعاب کے نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔