لندن، 14 جولائی (یو این آئی ) تقریبا 60 بر طانوی لیبر ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ فلسطین کو فوراً بطور ریاست تسلیم کرے، یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے تمام باشندوں کو جبراً رفح کے کھنڈرات میں قائم ایک
کیمپ میں منتقل کیا جائے گا۔
خط میں ارکان پارلیمنٹ نے خبردار کیا کہ انہیں یقین ہے کہ غزہ میں جاری اقدامات دراصل نسلی تطہیر ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا اعلان انسانیت کے خلاف جرم کا آپریشنل منصوبہ ہے، یہ منصوبہ ایک پوری آبادی کو جبری طور پر بے دخل کرنے کا منظم طریقہ کار معلوم ہوتا ہے۔