: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 7 دسمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر میں پیر کو ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ کونسل انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ کی شرح 50.08 فیصد درج ہوئی ہے۔
صوبہ کشمیر میں 31.95 فیصد جبکہ صوبہ جموں میں 69.31 فیصد ووٹنگ
ریکارڈ ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر کے الیکشن کمشنر کے کے شرما نے پیر کی شام ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر میں پیرکو ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں مجموعی طور پر 50.08 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔