the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
واشنگٹن 2 جولائی (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کے شدید بحران سے مبتلا امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 48 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
یہ اطلاع میڈیا رپورٹ نے جمعرات کو دی ہے۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر کے 1،28،044 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کرکے 26،84،416 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں سات لاکھ سے زیادہ افراد کورونا انفیکشن سے پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی نیو یارک اور نیو جرسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا



انفیکشن کے پانچ لاکھ سے زیادہ کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 32 ہزار سے زائد افراد مرچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے 15000 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس، مشی گن، الینوئس، کیلیفورنیا اور پنسلوانیا جیسی ریاستوں میں بھی کووڈ ۔19 کا قہر برپاہے۔ ان سبھی ریاستوں میں کورونا سے چھ ہزار سے زائد مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے منگل کے روز کہا تھا کہ اگر ماسک پہننے اور سوشل ڈسٹنسنگ جیسے دیگر اصولوں پر سختی سے عمل نہ کیا گیا تو امریکہ میں ہر روز کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ نئے کیسزسامنے آسکتے ہیں۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 0934

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.