: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد 25مئی(یواین آئی) آندھراپردیش کے املاپورم ٹاون میں آج اضطراب آمیز سکون دیکھاگیا جہاں پر کوناسیما ضلع کا نام تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کوناسیماضلع رکھنے کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج کے دوران گذشتہ روز ریاستی وزیرٹرانسپورٹ وشواروپ کا مکان جلادیاگیاتھااور
لاٹھی چارج کرنے والی پولیس پر سنگباری کی گئی تھی جس میں پولیس کے بیشتر ملازمین زخمی ہوگئے تھے۔
املاپورم میں تشدد کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانہ پر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔
کوناسیما ضلع ایس پی سباریڈی اور ڈی ایس پی مادھوریڈی بھی سنگباری میں زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔