the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،16 اگست(ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے بات کرکے ریاست کے ضلع شیو پوری کےسلطان گڑھ میں ہوئے آبشارحادثےکے بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
وزیر داخلہ نے وزیر اعلی سے راحت اور بچاو مہم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےانہیں مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ 
وزیر داخلہ نے اس ضمن میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ" مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی



شیوراج سنگھ چوہان سے ضلع شیو پوری کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ راحت اوربچاؤ کا کام جاری ہے۔ سبھی پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کےلے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔میں نے وزیر اعلی کو مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے"۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری کے سبھاش پور تھانہ کے سلطان گڑھ میں واقع آبشار میں اچانک پانی کے بڑھ جانے سے 12 لوگ پانی کی تیز دھار میں بہہ گئے تھے۔ راحت اور بچاؤ مہم کا آغاز کر وہاںچٹان پر پھنسے 45 لوگوں کو بچا لیا گیا تھا۔پانی میں بہے لوگوں کو ڈھونڈھنے کا کام جنگی پیمانے پرجاری ہے ۔ خیال رہےکہ حادثے کے وقت آبشار کے پاس تقریبا 400 لوگ موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.