the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
یروشلم 9 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) 40 دن تک بند رکھنے کے بعد اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی اور  کو دوبارہ نمازیوں  کے لیے کھول دیا، جہاں جمعرات کی صبح فجر کی نماز بھی ادا کی گئی۔اسرائیلی پولیس کے مطابق نئی سکیورٹی ہدایات کے تحت مقدس مقامات کو کھولا گیا ہے، جبکہ پرانے شہر اور اطراف میں سیکڑوں پولیس اہلکار اور بارڈر گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔تاہم مسجدِ اقصیٰ کی بحالی کے ساتھ ہی متعدد پابندیاں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے، جبکہ صہیونی آبادکاروں کو



زیادہ وقت دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کے نام پر مزید سخت اقدامات نافذ کیے گئے ہیں، جس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔اسلامی وقف بورڈ نے مسجد کو فجر کی نماز کے لیے کھولنے کی تصدیق کی ہے، تاہم زمینی صورتحال میں پابندیوں کے باعث مکمل آزادی سے عبادت ممکن نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 28 فروری سے ان مقدس مقامات کو بند کر دیا تھا۔ اسی دوران مسجدِ اقصیٰ میں عیدالفطر کی نماز بھی ادا نہیں ہونے دی گئی، جو 1967 کے بعد پہلی بار پیش آیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.