نئی دہلی ، 7 جنوری ( یواین آئی) یوگ کی تشہیر میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے حکومت نے مختلف زبانوں کے 30 اخبارات، ریڈیو چینلوں اور ٹیلی ویژن چینلوں کو اعزاز سے نوازا مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ملک کے مختلف
حصوں سے آئے ان میڈیا اداروں کے نمائندوں کو اعزاز سے نوازا ۔
آیوش وزیر شري پد يشو نائیک بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے ۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مختلف زبانوں کے 11 ریڈیو چینل، 11 اخبارات اور آٹھ ٹیلی ویژن چینل شامل ہیں ۔