: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 06 نومبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دہلی کی 1901 رجسٹرڈ صنعتی اکائیوں کو پی این جی میں تبدیل کر دیا گیا ہے شہر میں صنعتی آلودگی سے متعلق آج جائزہ میٹنگ کے بعد مسٹر رائے نے کہا کہ دہلی میں صنعتی اکائیوں کے
باقاعدہ معائنہ کے لیے دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی ( ڈی پی سی سی ) اور ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کی 58 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں صنعتی فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے لیے 191 پٹرولنگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، اس کے ساتھ ہی دہلی کی 1901 رجسٹرڈ صنعتی یونٹوں کو پی این جی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔