the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) ہندوستان اور چین کے درمیان سینئر سپریم ملٹری کمانڈر سطح (ایس ایچ ایم سی ایل ) کی بات چیت کا 14 واں دور بدھ کو چین کے چُشول-مولڈو میں شروع ہوا یہ اطلاع سیکورٹی ذرائع نے دی ہندوستان کی جانب سے اس کی نمائندگی لیہہ میں مقیم فائر اینڈ فیوری کور کے نئے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل انندا سین گپتا کر رہے ہیں، جبکہ چین کی نمائندگی جنوبی سنکیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر میجر جنرل یانگ لن کر رہے ہیں۔
قبال ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل انندا سین گپتا نے لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن سے ایلیٹ کور کی کمان سنبھال لی ہے۔ کارگل جنگ کے بعد یکم



ستمبر 1999 کو تشکیل دی گئی 14 ویں کور نے سیاچین گلیشیئر سمیت دنیا کے کچھ سب سے بلند ترین جنگی علاقوں پر سخت نگرانی رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور چین کے ساتھ لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) دونوں سے حفاظت کو یقینی بنایا۔
ذرائع کے مطابق ہندوستان ہمیشہ سے تنازعات والے علاقوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے تعمیری بات چیت کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں تصادم کے باقی ماندہ مقامات سے دونوں ممالک کی فوجوں کو واپس بلانے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جہاں چینی فریق اب تک مذاکرات میں پیچھے ہٹنے سے انکاری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.