نئی دہلی، 13اگست (یو این آئی) پورے ملک میں کورونا وائرس کووڈ۔
19کا ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1433ہوگئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل
ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی فہرست میں مزید 12نام جڑے گئے ہیں۔