: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں/3نومبر(ایجنسی) پچھلے کچھ دنوں سے موسم کی پہلی برفباری کی وجہ سے مغل روڈ سے لگے پیر کی گلی سے 120 سے زائد لوگوں کو بچایا گیا ہے، جس میں اندیشہ ہے کہ ٹرک چلانے والے ہیں.
ریاستی کے بالائی حصوں بالخصوص مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے یکم نومبر یعنی جمعرات سے جاری ہے۔ وادی کے میدانی علاقوں میں قبل از وقت برف باری سے اہلیان کشمیر خاصے خوش نظر آرہے ہیں۔ وادی میں گذشتہ موسم سرما کی پہلی برف باری طویل انتظار کے بعد 12 فروری کو ہوئی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ جموں میں اگرچہ گذشتہ دو دنوں سے وقفہ وقفہ سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے، تاہم بالائی حصوں میں برف باری
کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ ریاست کے بیشتر علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار سے موسم میں بہتری آنا شروع ہوگی۔ وادی میں برف باری کے باعث سری نگر لیہہ قومی شاہراہ اور مشہور مغل روڑ پر گاڑیوں کی آمدورفت ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہی۔ اس کے علاوہ شمالی کشمیر کے درجنوں دیہات کو ضلعی ہیڈکوارٹروں سے جوڑنے والی سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے دوسرے دن بھی بند رہیں۔ برف باری اور کم روشنی کے سبب سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی سروس بھی معطل ہوکر رہ گئی۔ تاہم شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل گاڑیاں معمول کے مطابق چلتی رہیں۔