: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 29/نومبر (یواین آئی)تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں اہم رول اداکرنے والے صدرٹی آرایس چندرشیکھرراو کے مرن برت کے 12سال آج مکمل ہوگئے ہیں،ان کی اس مرن برت نے چھ دہائیوں کے تلنگانہ ریاست کے خواب کو پوراکرنے میں اہم درجہ حاصل کیاتھا۔
چندرشیکھر راو نے حصول تلنگانہ کے لئے آج ہی
کے دن ”مرن برت“ شروع کرنے کا اعلان کیا اور 29 نومبر 2009 ء کووہ مرن برت کا آغاز کرنے کریم نگر سے سدی پیٹ روانہ ہوئے تاہم پولیس نے ان کو کریم نگر کے الگنور کے پاس گرفتار کرتے ہوئے انھیں کھمم کی جیل منتقل کردیا۔
14 دن تک عدالتی تحویل میں دینے کے بعد چندرشیکھرراو نے جیل میں ہی مرن برت شروع کردیا جہاں ان کی طبیعت خراب ہوئی۔