: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ 14 جنوری ( یواین آئی) آج مسلسل تیسرے روز بھی سی اے اے این آر سی ، این پی آر کے خلاف بہار کے دار الحکومت پٹنہ کے سبزی باغ میں دھرنا و احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
مظاہرے کے تیسرے دن بھی خواتین ، بزرگ ، بچے ، بوڑھے ، نوجوان سبھوں نے بینر ، پوسٹر
لئے حکومت مخالف نعرے بازی کی اور کہاکہ حکومت سی اے اے کوجب تک واپس نہیں لیتی ہم اس جگہ سے ہٹنے والے نہیں۔
مقررین نے کہاکہ سی اے اے میں ہم ترمیم نہیں بلکہ سی اے اے قانون ہی نہیں چاہتے کیونکہ یہ ہمارے آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے جسے ہم برداشت نہیں کرسکتے ۔