پٹنہ،22 اگست، (ذرائع) دارالحکومت پٹنہ میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی شرکت کی۔
اس پروگرام میں بہار کے اقلیتی وزیر جما خان نے وزیر
اعلیٰ کو ٹوپی پہنانے کی کوشش کی لیکن نتیش کمار نے جما خان کو ہی ٹوپی پہنادی۔
اس دوران دونوں کے درمیان ہنسی اور مذاق کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لیکن اب اس واقعے کو لے کر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے سی ایم نتیش کو نشانہ بنایا ہے۔