حیدرآباد،16 جولائی(ذرائع) شہر کے مصروف ترین فلائی اوور میں سے ایک ماصاحب ٹینک فلائی اوور رات کے اوقات میں دیکھ بھال کے کاموں کے تحت جزوی طور پر بند رہے گا۔
جی ایچ ایم سی خیریت آباد زون کے عہدیداروں کے مطابق فلائی اوور کی دیکھ بھال کا کام شروع کیا گیا ہے
اور ٹریفک پولیس کی اجازت سے رات کے اوقات میں یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔یہ کام کم از کم مزید ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گا۔یہ فلائی اوور تقریباً 25 سال قبل مہدی پٹنم کی طرف ٹریفک کو کم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔حکام نے کہا کہ فلائی اوور کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے یہ ضروری ہے۔