: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
راج گیر (بہار) 29 دسمبر ( پی ٹی آئی) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادیاں ان خاندانوں میں نہ کریں جن کے گھروں میں ٹائیلٹس نہیں ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ ٹائلٹس نہ
ہونے سے بالخصوص خواتین متاثر ہوتی ہیں جن کی 90ویں فیصد بیماریاں کھلے مقامات پر رفع حاجت کے باعث لاحق ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں ٹائلٹس بنانے سے نہ صرف صنف نازک کے صحت کے مسائل کم ہوں گے بلکہ ان کے وقار کا تحفظ بھی کیا جاسکے گا۔