: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،26مئی(ایجنسی) نائب صدر محمد حامد انصاری 30 مئی کو مراقش اور تیونس کے پانچ روزہ دورے پر جائیں گے۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر انصاری اور ان کی بیوی سلمی انصاری مراقش کی حکومت کے سربراہ
عبدالله بینكرانے کی دعوت پر 30 مئی سے یکم جون تک مراکش اور تیونس کے وزیر اعظم حبیب اسيد کی دعوت پر دو اور تین جون تک تیونس کے دورے پر رہیں گے۔ نائب صدر کے ساتھ وفد میں کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت ہنس راج گنگارات اهير، چار اراکین پارلیمنٹ، سینئر آفیسر اور صحافی شامل ہوں گے۔