: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ،26فروری(ایجنسی) امریکہ کے 19امریکی جنرل اور ایڈمرل نے گوانتانامو کے فوجی قیدخانہ کو بند کرنے اور وہاں ایذا رسانی بند کرنے کے معاملہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت کی ہے۔ اس کے علاوہ ری پبلکن مخالفوں سے خطرناک بیان بازی بند کرنے کی بھی
درخواست کی ہے۔ ریٹائرڈ افسروں نے ایک بیان میں شام و عراق میں سرگرم تنظیم اسلامی مملکت کے حوالے سے کہا ہے کہ ری پبلکن امیدواروں نے اسے ایک کھیل بنا لیا ہے کہ کون زیادہ شدت سے مخالفت کرتا ہے مگر ہم اپنے دشمنوں سے کس طرح نمٹ رہے ہیں اور اسلامی مملکت کا کس طرح مقابلہ کررہے ہیں ،یہ کوئی کھیل نہیں ہے بلکہ ان کی تجاویز ہمیں کمزور کردیں گی۔