: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،16جولائی(ایجنسی) کانگریس نے مودی حکومت پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سلسلے میں آج جم کر حملہ کیا اور کہا اس کی مخالفت میں ان کی اتحادی تنظیمیں 20 جولائی کو یہاں جنتر منتر پر مظاہرہ کریں گی۔ خواتین کانگریس کی صدرشوبھا اوجھا، سیوادل کے سربراہ مہندر جوشی، یوتھ
کانگریس کے صدر امریندر راجا برار اور نیشنل اسٹوڈینٹ یونین کے نائب صدر موہت شرما نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگايا۔ انهوں نے کہا کہ اس کی وعدہ خلافی کے خلاف پورے ملک میں غصہ ہے اور کانگریس کی اتحادی تنظیمیں مل کر بدھ کو یہاں اس کے خلاف مظاہرہ کریں گی۔