the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا اومیکرون کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے یوپی اسمبلی انتخابات کو ملتوی کرنے کی ضرورت ہے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مظفر نگر۔ پورے ملک کے ساتھ بہارکے مظفرپورمیں بھی اقلیتی طبقہ یکساں سول کوڈ کی تجویزکی مخالفت کررہا ہے۔ اقلیتی طبقہ نے سول کوڈ سے متعلق لاکمیشن آف انڈیا کے سوالات اور رائےعامہ کے حصول کے طریقہ کارکو بھی نامناسب قراردیا ہے۔ مظفرپورضلع آئمہ مساجد کمیٹی ، جمیعتہ علما ضلعی یونٹ اورمظفرپورضلع اوقاف کمیٹیاں یکساں سول کوڈ کی سرکاری تجویزکی مخالفت میں پرزوراحتجاج کامنصوبہ بنارہی ہیں۔
یکساں سول کوڈ کے مسئلے پربہارکے مظفرپورمیں مسلم طبقہ میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ اس مسئلہ سے جمہوری طور سے نپٹنے کے لیے مظفرپورضلع کے شہری ودیہی علاقوں میں مسلمانوں کی میٹنگوں کاسلسلہ چل پڑا ہے۔ جمعیتہ علما ہند کی مظفرپورضلع یونٹ اورمظفرپورضلع کی ائمہ مساجد کمیٹی سمیت دیگردانشوروں نےحکومت کوانتباہ دیا ہے کہ ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی کوشش نہ کی جائے۔ دانشوروں کے مطابق ملک کا آئین تمام مذاہب کے ماننے والوں کواپنی مذہبی روایات پرعمل کرنے کی اجازت دیتا ہے اورمسلم پرسنل لا کے ذریعے ملک کے مسلمان اپنے ذاتی مسائل حل کرتے ہیں۔ مسلمانوں سے ان کا یہ حق چھیناجانا ملک کےدستورکے بھی خلاف ہوگا۔
انہوں نے سول کوڈ سے متعلق لاکمیشن آف انڈیا کے ذریعے پوچھے گئے سوالوں کوغلط قراردیا ہے۔ انہوں نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی سرکاری تجویز پر رائےعامہ کے حصول کے طریقہ کارکوبھی فریب سے تعبیرکیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2022 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.