: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیپال،25فروری(ایجنسی) نیپالی پولیس نے آج جمعرات کو بتایا ہے کہ امدادی ٹیموں نے گزشتہ روز تباہ ہونے والے ایک چھوٹے ہوائی جہاز کے انیس مسافروں کی لاشیں دشوار گزار پہاڑی کھائیوں سے ڈھونڈ لی ہیں۔ اِس ہوائی
جہاز پر عملے سمیت کل 23 مسافر سوار تھے۔ نیپالی فوج کے دستے بھی حادثے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ کل تلاش کا عمل خراب موسم اور گہری دھند کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ہوائی جہاز میاگدی ضلع میں تباہ ہوا تھا اور یہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں سولہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔