the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نئی قومی پارٹی شروع کرنے کے بعد کامیاب ہو سکتے ہیں؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جرمن پولیس نے چار مختلف مقامات پر واقع مساجد کے ائمہ کے گھروں پر چھایے مارے ہیں۔ ان پر جاسوسی کا شبہ ہے۔ الزام ہے کہ یہ ائمہ ترک مہاجرین اور تارکین وطن کی جاسوسی انقرہ حکومت کے لیے کرتے رہے ہیں۔ جرمنی کے وفاقی دفتر استغاثہ اور وزیر انصاف نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے چار مختلف مساجد کے اماموں کے اپارٹمنٹس پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔ ان ائمہ پر الزام ہے کہ وہ انقرہ حکومت کے لیے جاسوس کرتے تھے کہ ترک تارکین وطن میں کون کون امریکہ میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کا حامی ہونے کے ساتھ ساتھ عملی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھا۔

جرمن پولیس کے یہ چھاپے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے وفاقی صوبوں میں مارے گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق انقرہ حکومت کے حامی آئمہ پر چھاپوں سے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک جرمنی اور ترکی کے درمیان انتہا پسندوں کے علاوہ مہاجرین کے معاملے پرمزید تعلقات بگڑ سکتے ہیں۔

جرمنی کے دفتر استغاثہ کے مطابق جن ائمہ کے اپارٹمنٹس کی تلاشی لی گئی ہے، اُن کو انقرہ حکومت کے مذہبی ادارے دیانت



نے گزشتہ برس بیس ستمبر کو ایک خط کے ذریعے ہدایت کی تھی کہ وہ اُن افراد پر نظر رکھیں جو گولن کی مذہبی و سماجی تحریک خمت کے حامی ہیں یا ہمدردی رکھتے ہیں۔ جرمنی میں ترک تارکین وطن کی مساجد کے لیے اماموں کی تنظیم دیتب کہلاتی ہے۔

جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس کے مطابق مشتبہ چاروں امام دیتیب کے رکن ہیں۔ جرمنی کی ترک مساجد کے لیے دیتیب ہی کسی امام کا انتخاب کر کے اُسے ترکی میں تعینات کرتی ہے۔ جرمنی میں ترکی سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی تعداد تیس لاکھ بتائی جاتی ہے۔ ماس نے اس کا اعتراف کیا کہ جرمنی میں فعال آئمہ کی تنظیم دیتیب پر ترک حکومت کا اثر بہت زیادہ ہے۔

جرمن دفتر استغاثہ نے گزشتہ ماہ اس معاملے کی چھان بین شروع کی تھی کہ ترک تارکین وطن میں انقرہ حکومت کے خفیہ ادارے کس حد تک فعال ہیں۔ یہ چھان بین ایک رکنِ پارلیمنٹ کی شکایت پر شروع کی گئی تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ ترکی یورپ میں مخبروں کا ایک نیٹ ورک قائم کیے ہوئے ہے۔ گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ہزاروں ترک باشندوں نے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کروائی تھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2022 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.