the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت تک حل نہیں ہوگا جب تک ہم اپنے پڑوسی سے بات نہیں کریں گے۔

متفق
متفق نہیں
کہہ نہیں سکتے
ترکی میں وزارت توانائی اور وزارت تعلیم سے وابستہ 85 عملہ کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے، جن کے خلاف امریکہ میں مقیم عالم دین فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کی تحقیقات کے سلسلے میں تفتیش شروع کی گئی ہے۔ یہ اطلاع سی این این ترک نے آج دی ہے۔ فتح اللہ گولن کے حامیوں کو نشانہ بنانے کے لئے عدالتی معاملات میں اب تک 50 ہزار لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ترکی نے فتح اللہ گولن پر ملک میں بغاوت کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان آج واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات



کرنے والے ہيں، جس میں وہ فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے۔

تازہ گرفتاریوں کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات نہیں ملی ہيں۔ تازہ گرفتاریوں کا حکم ایسے وقت میں جاری ہوا ہے جب ایک عدالت نے پیر کے روز ہی حزب اختلاف سے وابستہ ایک اخبار کے آن لائن ایڈیٹر کو جیل بھیج دیا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد شروع کی گئی کارروائی کے تحت اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو ملازمت سے برطرف یا برخاست کیا گیا ہے، جن میں سول افسران، سکیورٹی اہلکار اور تعلیم و تدریس سے وابستہ افراد شامل ہيں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2023 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.