the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

ہندوستان نے کورونا وائرس کی روک تھام پر تسلی بخش کام کیا ہے۔ آپ کیا سوچتے ہیں؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لندن،20اکتوبر(ایجنسی) برطانیہ میں اسلام فوبیا کے مکروہ مظاہر کے سامنے آنے کے ساتھ ساتھ نسل پرستانہ رحجانات کے واقعات میں بھی تیزی سےاضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس پر سماجی حقوق کی تنظیموں نے سخت تشویش کا بھی اظہار کیاہے۔ نسل تعصب اور فرقہ وارانہ بغص کی تازہ مثال ہمیں برطانیہ کی ایک میٹرو ٹرین میں دیکھنے کو ملتی ہے جہاں ایک نامعلوم شخص نے ٹرین میں سوار ایک پاکستانی نژاد شہری کو بغیر کسی وجہ کے زور دار طمانچے مارنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا کہا۔ اس واقعے پر برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق میٹرو ٹرین میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان کو نفرت کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ ایک مختصر ویڈیو فوٹیج میں سامنے آیا ہے۔10 سکینڈ کی اس مختصر فوٹیج میں میٹرو ٹرین کے ایک ڈبے میں سوار پاکستانی نژاد شخص پر ایک دھوش موٹے شخص کی طرف سے زور دار تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ اسے برا بھلا کہا گیا۔ 

یہ واقعہ لندن میں Upton Park میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص ٹرین کی بوگی کے خارجی دروازے کے قریب کھڑا ہوا جہاں اسٹیشن پر اترنا تھا۔ ٹرین کی بریک لگتے ہی اس نے دروازے کے برابر والی سیٹ پر بیٹھے ایک پاکستانی نژاد شہری کو زور دار طانچہ رسید کیا۔ طمانچہ کھانے والا شہری تو ایک دم کو مبہوت اور ساکت رہ گیا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ اس کے برابر والی سیٹ پر ایک خاتون مسافر بھی بیٹھی تھی۔ اس نے تھپڑ مارنے والے نسل پرست کا پیچھا گیا اور بھاگتی ہوئی وہ بھی باہر نکلی۔ وہ اونچی آواز میں مسلسل پکار رہی تھی کہ ایک مسافر کے ساتھ بلا وجہ یہ بدسلوکی کیوں کی گئی ہے؟
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.