the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد۔ ریلویز کی انسانیت نوازی کی مثال اس وقت سامنے آئی جب حاملہ خاتون کو درد ہونے پر ریلوے کے تمام اہلکار چوکس ہوگئے اور ٹرین کو روک دیا گیا ۔ بعد ازاں ریلوے کے افسروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے بعد اس خاتون نے نومولود کو جنم دیا ۔ ٹرین کے اچانک روک دینے پر مسافرین میں تشویش کی لہر دیکھی گئی لیکن اس وقت تمام مسافرین نے سکون اور راحت کی سانس لی جب انہیں یہ پتہ چلا کہ خاتون نے بچہ کو جنم دیا ہے ۔ ان کا یہ انتظار خوشی میں تبدیل ہوگیا اور یہ مسافرین بھی اس خاندان کی خوشی کا حصہ بن گئے ۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے راما گنڈم میں پیش آیا ۔ ٹرین میں سفر کے دوران راجستھان سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون سرمادیوی کو درد ہورہا تھا ۔ یہ خاتون اپنے شوہر پرکاش کے ساتھ چنئی سے جودھپور جارہی تھی کہ ٹرین کے تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے پدا پلی پہنچنے پر خاتون کو درد شروع ہوگئے جس پر ریلوے کنٹرول روم کو اس بات کی اطلاع دی گئی ۔ ریلوے کے افسروں نے اس خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور ٹرین کو راما گنڈم میں روک دیا گیا تاکہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا جائے تاہم خاتون کے درد میں اضافہ پر ریلوے کی خاتون ملازم ریوتی کی مدد سے عارضی طور پر انتظامات کئے گئے جہاں سرما دیوی نے بیٹے کو جنم دیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.