: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی، 11 نومبر (یو این آئی ) ٹاپ بھالہ پھینک کھلاڑی سندر سنگھ گوجر نے کندھے کی چوٹ سے نجات حاصل کرتے ہوئے سیزن کی بہترین کارکردگی کی بدولت ہندستان کے لئے یہاں چل رہی عالمی پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے، اسی کے ساتھ ہندستان نے اگلے سال ہونے والے ٹوکیو
پیرالمپک کھیل کے لئے بھی تین کوٹے حاصل کر لئے ہیں۔
گوجر نے اسی کے ساتھ لندن عالمی کپ 2017 میں اپنے خطاب کا بھی دفاع کر لیا اور ہندستان کے محض دوسرے پیرا کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے عالمی چمپئن شپ میں مسلسل دو تمغے جیتے ہیں۔
گوجر نے سال 2013 لیون میں طلائی اور 2015 دوحہ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔