: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بیجنگ، یکم اکتوبر (ایجنسی) بڑے کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے پہلے ہی اپنا چارم کھو چکے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے دنیا کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی سمونا ہالیپ کے پہلے راؤنڈ میں ریٹائرڈ ہوکر باہر ہو جانے سے اور بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔
گرینڈ سلیم کوئن امریکہ کی سرینا ولیمز پہلے ہی ٹورنامنٹ سے ہٹ
گئی تھیں جبکہ مرد سنگلز میں بھی اینڈی مرے، نوواک جوکووچ، رافیل نڈال اور راجر فیڈرر جیسے بڑے چہرے غائب ہیں۔
رومانیہ کی کھلاڑی ہالیپ نے خواتین سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں 31 منٹ تک جدوجہد کی اور تیونس کی کوالیفائنگ اوس جابیر کے خلاف پہلا سیٹ 6-1 سے آسانی سے جیت لیا، لیکن پیٹھ میں درد کے مسائل کی وجہ سے وہ پھر میچ جاری نہیں رکھ سکیں اور میچ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔