دبئی، 15 مئی (یو این آئی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 2023-25 ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر اور رنراپ کو 21.6 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی
افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان لارڈز میں ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 2023-25 کے لیے کل انعامی رقم بڑھا کر 57.6 لاکھ ڈالر کر دی ہے۔
جو پچھلے دوور ژنز کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔