: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ویلنگٹن، 7 مئی (یواین آئی) آئی پی ایل 2021 منسوخ ہونے کے بعد جہاں تقریبا تمام غیر ملکی کھلاڑی گھر پہنچ گئے ہیں وہیں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، مچل سینٹنر، کائل جیمسن اور فیزیو ٹومی سمسیک ہندوستان میں ہی رکے ہوئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے چاروں کے لئے دہلی میں ایک منی بائیو بلبل کا انتظام کیا ہے، جہاں وہ 10 مئی تک رہیں گے اور اگلے دن 11 مئی کو
انگلینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور پھر ہندوستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لئے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے، جبکہ باقی کھلاڑی 16 اور 17 کو نیوزی لینڈ سےروانہ ہوں گے۔
جمعہ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ فیزیو سمیت ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے یہ تمام کھلاڑی براہ راست ہندوستان سے انگلینڈ جائیں گے۔