تار و با، 13 اگست (یو این آئی) کپتان شائی ہوپ ( ناٹ آؤٹ 120) کی طوفانی اننگز اور جیدن سیلز ( چھ وکٹ ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو ریکارڈ 202 رنز سے شکست دے کر 34 سال بعد ایک روزہ سیریز 2-1 سے
اپنے نام کرلی 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات نہایت مایوس کن رہی۔
تیسرے اوور میں محض آٹھ کے اسکور پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب ، عبد اللہ شفیق اور کپتان محمد رضوان کو جیدن سیلز نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کر دیا۔