: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سڈنی 8 دسمبر(یواین آئی) سلامی بلے باز میتھیوویڈ(80) اور آل راونڈر گلین میکسویل(54) کی شاندارنصف سنچریوں کے ساتھ آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف تیسرے اورآخری ٹی-20 مقابلے میں منگل کو مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 186 رنوں کا چیلنجنگ اسکوربنالیا ہے ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
کیا۔
اس مقابلے میں مستقل کپتان آرون فنچ آخری الیون میں واپس آئے اور کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی لیکن ان کی واپسی خوشگوارنہیں رہی اور وہ کاتاکھولے بغیر ہی واشنگٹن سندر کی گیندپر ہاردک پانڈیا کو کیچ تھما بیٹھے۔
پچھلے میچ میں کپتانی سنبھالنے والے ویڈ نے لگاتاردوسرے میچ میں نصف سنچری اسکورکی۔