نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے 14 سال تک سرخ گیند کے کھیل میں اپنا جلوہ بکھیرنے کے بعد بالآخر پیر کو ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا، اب کو ہلی ہندوستان کے لیے صرف ون ڈے فارمیٹ
میں کھیلتے نظر آئیں گے۔
کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر لکھا، " ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنے کے 14 سال ہو گئے۔
سچ پوچھیں تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے اس طرح کے سفر پر لے جائے گا۔