: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اندور، 16 نومبر (یو این آئی) کامیابی کے رتھ پر سوار ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اننگز کے فرق سے سب سے زیادہ میچ جیتنے کا مہندر سنگھ دھوني کا ہندوستانی ریکارڈ توڑ دیا اور ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کے ایلن بارڈر کے ریکارڈ کی
برابری بھی کر لی۔
وراٹ کی قیادت میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان نے یہاں ہفتہ کے روز پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو تیسرے ہی دن اننگز اور 130 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔
وراٹ کی اپنی کپتانی میں 52 میچوں میں یہ 32 ویں فتح ہے۔