: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شارجہ ، 26 اکتوبر (یو این آئی) اسکاٹ لینڈ کے کپتان کائل کوٹزر نے افغانستان سے کل ملی 130 رن کی بڑی ہار کے بعد کہا کہ واضح طور پر یہ ہمارے لئے اچھا دن نہیں تھا کوٹزر نے میچ کے بعد کہا’’ گیم کے اس سٹیج تک پہنچنے کے لیے ہم نے بہت اچھا کرکٹ کھیلا ہے میں چاہتا ہوں کہ ہمارے کھلاڑی ہوٹل واپس
جائیں اور خود کو ذہنی طور پراگلے میچ کے لیے بہتر طریقے سے تیار کریں مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی اگلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے‘ کپتان نے کہا ’’پچ تھوڑی مشکل تھی اور افغانستان کی ٹیم بھی بہترین ہے۔
ہمارے گیند بازوں نے میدان میں ان کے بلے بازوں کا خوب مقابلہ کیا ۔