: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لاہور، 25 ستمبر (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا جبکہ اوپنر عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔
عمر گل نے کہا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے
رہا ہوں، نیشنل ٹی 20 کپ کے درمیان یا آخر میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کروں گا، یہ میرا آخری ڈومیسٹک ایونٹ ہو گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالر عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا بھی حصہ ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ سائیڈ پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔