بینکاک، 10 مئی (یو این آئی) قطر کے خلاف ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پہلے 16 اوورز میں 192 رنز بنانے کے بعد وقت بچانے کے لیے ابر آلود موسم میں اپنی پوری
بیٹنگ لائن اپ کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ اقدام بعد میں کھیل میں کار گر ثابت ہوا، جب ایشا او جا کی ٹیم نے قطر کو صرف 29 رنز پر آؤٹ کر دیا، جس سے نہ صرف اسے بڑی فتح ملی بلکہ نیٹ رن ریٹ میں بھی برتری حاصل ہوئی۔